Sunday, 27 March 2016

امن کا ہاتھ بڑھانے پر ایران سے کچھ نہ ملا : سعودی عرب

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ اگر ایران معمول کے مطابق تعلقات کا خواہش مند ہے تو اسے سعودی عرب اور پڑوسی ممالک کے امور میں مداخلت سے رکنا ہوگا اور ساتھ ہی خطے میں دہشت گرد گروپوں کو جنم دینے سے بھی باز رہنا ہوگا۔
جمعے کے روز جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں الجبیر نے باور کرایا کہ سعودی عرب نے کئی دہائیوں سے ایران کی جانب امن کا ہاتھ بڑھا رکھا ہے تاہم اس کے مقابل مملکت کو کچھ حاصل نہیں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ : 1979ء میں خمینی کے انقلاب کے بعد تقریبا 35 برسوں سے ہم نے ایران کی جانب اپنا ہاتھ بڑھا رکھا ہے مگر اس کے بدلے ہمیں کچھ نہیں ملا۔
 ہم نے ایران کے ساتھ پرامن تعلقات کا ارادہ کیا جس کے بدلے ہمیں اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت، مناسک حج میں رکاوٹ، اپنے ایک سفارت کار کی ہلاکت، اپنے سفارت خانے پر حملوں کے ساتھ ساتھ ان دہشت گرد گروپوں کا بھی سامنا کرنا پڑا جن کو ایران نے مملکت اور پڑوسی ممالک میں نصب کیا تھا۔

No comments:

Post a Comment