کویت، امارات، سعودی عرب اور بحرین حزب اللہ کے خلاف متحد
خلیج_تعاون_کونسل کی جانب سے لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب_اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے کے بعد خلیجی کی سرزمین حزب اللہ کے وفاداروں کے لیے مسلسل تنگ ہونے لگی ہے۔
خلیج کی مختلف ریاستیں یکے بعد دیگرے اپنے ہاں سے حزب اللہ کے حامیوں کا صفایا کرنے کی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔
العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے گرد گھیرا تنگ کرنے والے خلیجی ممالک میں کویت، بحرین، متحدہ امارات اور سعودی_عرب کےعلاوہ دوسرے ممالک بھی پیش پیش ہیں۔ ان ملکوں کی حکومتیں نے واشگاف الفاظ میں حزب اللہ کے حامیوں اور تنظیم کے وفاداروں سے کہہ دیا ہے کہ وہ وہاں سے نکل جائیں۔
اس سلسلے کی تازہ کارروائی کویت کی جانب سے کی گئی ہے۔ کویت نے 11 لبنانی اور 3 عراق باشندوں سمیت 60 افراد کو حزب اللہ کی حمایت کی پاداش میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا۔
بحرین بھی اپنے ہاں مقیم ایسے غیرملکی افراد کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے جن پر حزب اللہ سے تعلق کا شبہ ہے۔
متحدہ عرب امارات نے بھی 70 لبنانیوں کو ملک سے نکال باہر کیا ہے تاہم اس کی وجہ ظاہر نہیں کی گئی۔ البتہ ذرائع کا کہنا ہے کہ لبنانیوں کی بے دخلی کا محرک حزب اللہ کی حمایت ہوسکتی ہے۔
خیال رہے کہ چند ہفتے پیشتر خلیج تعاون کونسل نے اپنے ایک فیصلے میں حزب اللہ کی دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے اپنے ہاں تنظیم کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا تھا۔ خلیجی ممالک میں حزب اللہ کا محاصرہ کئی جہتوں میں جاری ہے۔ اس کے وفاداروں کی ملک سے بے دخلی کے ساتھ ساتھ حزب اللہ کی مالی مدد کرنے والوں، سیاسی حمایت اور ذرائع ابلاغ کے ذریعے تنظیم کو سپورٹ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
کویت کی پارلیمنٹ [مجلس الامہ] میں ایک نئے مسودہ قانون پربھی غور ہو رہا ہے
جس کے تحت حزب اللہ سے تعلق اور ہمدردی رکھنے کو جرم قرار دیا جائے گا۔ اس سے قبل سعودی عرب بھی حزب اللہ کے حامیوں اور وفاداروں پر سخت پابندیاں عاید کرچکا ہے اور تنظیم کی حمایت کو دہشت گردی کی سپورٹ قرار دے کرانہیں ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

No comments:
Post a Comment