Monday 30 January 2017

ایران میں چار افراد کو مجمع عام میں پھانسی

ایرانی رجیم نے سزائے موت کے سزا یافتہ چار افراد کو مشہد اور بندرعباس شہروں میں بھرے مجمع میں پھانسی کے گھاٹ اتاردیا۔ 
سزائیں پانے والوں کی عمریں 22 سے 26 سال کے درمیان تھیں اور ان پر ایران میں ملاؤں کی حکومت کی مخالفت کرنے کے الزامات عاید کیے تھے۔
قبل ازیں ہفتےکے روز شمالی ایران میں قائم ’راکان‘ جیل میں 26 اور 39 سال کے دو قیدیوں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ رواں سال جنوری کے اوائل سے اب تک 87 افراد کو ایران میں پھانسی دی گئی ہے۔ گذشتہ برس اس عرصے میں ایران میں ہونے والی پھانسی کی سزاؤں میں رواں سال 2.5 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ایرانی اپوزیشن کی جانب سےجاری کردہ ایک بیان میں قیدیوں کوپھانسی کی سزاؤں کی شدید مذمت کی ہے۔
 بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو خوف زدہ کرنے اور ریاستی رعب ودب دبہ بٹھانے کے لیے قیدیوں کو بھرے مجمع میں نہایت سفاکی کے ساتھ موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔

Saturday 28 January 2017

اتحادی فوج نے المخا میں ایرانی فوجی ڈرون تباہ کر دیا

یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے سرگرم عرب اتحادی فوج نے کل ہفتے کے روز یمن کے المخا شہر میں ایک بغیر پائلٹ کےایرانی فوجی طیارے کو تباہ کردیا۔
العربیہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اتحادی فوج کے جنگی طیاروں نے یمن کے ساحلی شہر المخا میں ایک اڈے پر اڑان بھرنے کے لیے تیار ڈرون پر بمباری کی جس کے نتیجے میں وہ تباہ ہوگیا۔
 اطلاعات کے مطابق تباہ ہونے والا ڈرون طیارہ یمنی فوج اور مزاحمتی فورسز کے ٹھکانوں پر حملوں کے لیے تیار کیا جا رہا تھا۔
یمن کے ڈپٹی آرمی چیف بریگیڈیئر جنرل احمد سیف الیافعی بے بتایا کہ فوج نے شمالی المخا میں فضائی مانیٹرنگ کے دوران ایک مشتبہ ایرانی ڈرون کی موجودگی کا پتا چلایا۔
 اس کے ساتھ ہی یمن میں سرگرم متحدہ عرب امارات کی فضائیہ سے رابطہ کیا گیا۔ اماراتی فضائیہ نے ایک میزائل حملہ کرکے ایرانی ڈرون کو اڑان بھرنے سے قبل ہی تباہ کردیا۔
یمنی فوجی عہدیدار کا کہنا ہے کہ یمن میں باغیوں سنگین مشکلات سے دوچار ہو چکے ہیں اور وہ اب ایران سے ڈرون طیاروں کے خفیہ طریقے سے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔ 
المخا میں تباہ کیا گیا ڈرون بھی ایران سے اسملگ کیا گیا تھا۔
ہفتے کے روز یمنی فوج نے ساحلی شہر المخا اور الحدیدہ کے درمیان رابطہ سڑک کو فوجی علاقہ قرار دے کر شہریوں کو اس شاہراہ سے دور رہنے کی تاکید کی تھی۔