Sunday, 14 February 2016

شام میں ایرانی جنرل سات جنگجوؤں سمیت ہلاک






جنرل فرزانہ ایران کے سابق بریگیڈ کمانڈر تھے

شام میں ایرانی پاسداران انقلاب کے افسروں اور اہلکاروں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ جمعرات کو شام میں صدر بشارالاسد کے دفاع میں لڑتے ہوئے ایک اور ایرانی جنرل بھی ہلاک ہو گیا۔
 اس کی شناخت جنرل رضا فرزانہ کے نام سے کی گئی ہے جو پاسداران انقلاب کے بریگیڈ 27 کا بریگیڈ کمانڈر بھی رہ چکا ہے۔ تاہم اس کے مقام ہلاکت کی وضاحت نہیں کی گئی۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی’’تسنیم‘‘ کے مطابق شام میں حالیہ لڑائی میں ہلاک ہونے والے جنرل ریٹائرڈ رضا فرزانہ ماضی میں آٹھ سالہ عراق۔ ایران جنگ میں بھی شریک رہے ہیں۔
 انہیں کچھ عرصہ پیشتر شام میں 40 روز پیشتر عسکری مشاورت کے لیے شام بھیجا گیا تھا۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیم سرکاری ملیشیا’’پاسیج‘‘ اور پاسداران انقلاب کے مزید سات جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔
 ان کی شناخت مجید محمدی، جادی یعقوب، ند ، تقی ارغوانی، محمد اربابی، صالح صالحی، علی محمد قربانی اور عباس کرودبانی کے ناموں سے کی گئی ہے۔
 یہ تمام عناصر شمالی حلب میں لڑائی کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ دو ہفتوں کے دورام شام میں 20 سینیر ایرانی فوجیوں سمیت 50 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔

No comments:

Post a Comment