Tuesday, 23 February 2016

سعودیہ: ایرانی جاسوسوں کو پھانسی دینے کا مطالبہ

سعودی عرب کے پراسیکیوٹر جنرل نے ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں 
عدالتوں میں پیش کیے گئے 16 ملزمان کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب کی ایک خصوصی فوج داری عدالت نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کی ایک یونیورسٹی کے پروفیسر اور محکمہ تعلیم سے پچیس سال سے وابستہ ایک ملزم کا ٹرائل جاری ہے۔
 ان پر ایران کے لیے جاسوسی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔
العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فوج داری عدالت میں جاری سولہ ملزمان کے ٹرائل کے دوران ان پر ملک سے بد دیانتی، دشمن ملک ایران کے انٹیلی جنس اداروں کی خاطر سعودی عرب کی حساس معلومات چوری کرنا، فوج اور سیکیورٹی اداروں سے متعلق معلومات دشمن کو مہیا کرنا، ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچانا، ملک کے حساس اداروں اور اقتصادی مراکز کو نقصان کے لیے انو ہزار یورو کی رقم حاصل کرنا، غیرقانونی اسلحہ رکھنا اور حساس معلومات بیرون ملک ارسال کرنا جیسے سنگین الزامات شامل ہیں۔

No comments:

Post a Comment