Sunday, 4 October 2015

سعودی مبلغین کی شامی جنگ میں شرکت کی اپیل


شام میں صدر بشارالاسد اور روسی فوج کے خلاف لڑائی پر اکسانے والے 52 سخت گیر سعودی مبلغین اور علماء نے شام میں جنگ کے لیے "نفیر"عام کا اعلان کرتے ہوئے مسلمان شہریوں سے روسی افواج کے خلاف 'جہاد' میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شام میں روسی فوج اور شامی صدر بشارالاسد کے خلاف لڑائی پر اکسانے والے 52 علماء اور مبلغین نے انٹرنیٹ پر پوسٹ ایک بیان میں کہا ہے کہ "شام کا میدان جنگ سعودی شہریوں کو جہاد کے لیے پکار رہا ہے۔ تمام مسلمانوں بالخصوص سعودی شہریوں کا فرض ہے کہ وہ گھروں سے باہر نکلیں اور شام میں داخل ہونے والی روسی افواج کے خلاف اورعسکری تنظیموں کے شانہ بہ شانہ 'جہاد' میں حصہ لینے کے لیے سر زمین شام میں پہنچیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ تمام شہری جو شام میں پہنچ کر 'جہاد' میں حصہ لینے کی طاقت رکھتے ہیں آج ہی سےشام کے لیے رخت سفر باندھیں۔
 جو قوم جہاد کا راستہ ترک کر دیتی ہے اللہ اس پر ذلت اور رسوائی مسلط کر دیتا ہے۔ اس لیے آگے بڑھو، اپنے اور اللہ کے دشمنوں کے خلاف جہاد کرو۔
 اللہ تمہاری، تمام مسلمانوں اور تمہاری پشتیبانی کرنے والوں کو فتح و کامرانی عطا کرے گا۔ بلا شبہ فتح عنقریب ملنے والی ہے۔

No comments:

Post a Comment