Saturday, 24 October 2015

سعودی گاؤں پر قبضے کا ایرانی منصوبہ ناکام

سعودی عرب اور اتحادیوں کی مشترکہ فوج نے جازان ریجن کی الحرث گورنری کے قریب القرن سرحدی گاؤں کا کنٹرول حاصل کرنے کا حوثی اور ایرانی منصوبہ دلیرانہ کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔
 سعودی فوج کے توپخانے نے علی عبداللہ صالح کے جنگجوؤں کو شدید نقصان پہنچایا۔ اس کارروائی میں کمانڈر سمیت 20 حوثی باغی بھی ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
"العربیہ" کو اپنے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ منصوبہ کا روڈ میپ ایران کے چند فوجی افسروں نے بنایا تھا اور اسے گذشتہ رات حوثی کمانڈر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی۔
 انہوں نے 'قریہ القرن' نامی غیر آباد علاقے پر حملہ کیا تاکہ اسے بیس کیمپ بنا کر سعودی عرب کے دیگر سرحدی علاقوں کا کنڑول حاصل کیا جا سکے۔
سعودی عرب کی سرحدی نگرانی کرنے والے محافظوں نے صورتحال کو بھانپ کر کنڑول روم کو سنگل دیا کہ علی عبداللہ صالح کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا گاؤں کی سمت بڑھ رہی ہے۔
 سعودی توپخانے نے اپاچی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے منظم منصوبہ ناکام بنا دیا، جس میں حوثی کمانڈر اپنے باقی ساتھیوں سمیت ہلاک ہوا جبکہ ان کے ساتھ آنے والا عسکری ساز وسامان بھی تباہ ہو گیا۔

No comments:

Post a Comment