ایرانی حدود سے فائر کیے گئے 8مارٹر گولے پاکستانی شہر پنجگور کے علاقے چیدگی اور نکر کے مقام پر گرے ۔
تاہم کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا سرحدی علاقوں میں ایرانی گولہ باری سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔
تفصیلات مطابق ایرانی حدود سے 8مارٹر گولے فائر کیے گئے جو بلوچستان کے سرحدی شہر پنجگورکے علاقے چیدگی نکر میں آکر گرے تاہم ان مارٹرگولوں سے کسی قسم کی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا.
سیکورٹی زرائع کے مطابق فائر کیے گئے مارٹر گولے کھلے میدان میں آکر گرے تھے واضح رہے کہ اس قبل بھی ایرانی حدود سے متعدد با ر ان علاقوں میں مارٹر فائر ہوئے ہیں ۔
گزشتہ ماہ بھی ایرانی سرحدی محافظوں کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقے ماشکیل میں مارٹر گولے فائر کیے گئے تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

No comments:
Post a Comment