Tuesday, 26 May 2015

ایران کے دارالحکومت تہران میں عوام' حکومتی پالیسیوں کے خلاف پھٹ پڑے۔ شدید جلاؤ گھیراؤ کی اطلاعات





ایران کے دارالحکومت تہران میں آج صبح سے مختلف مقامات پر پرتشدد مظاہروں کی اطلاعات۔ 
تفصیلات کے مطابق ایران میں بڑھتی بے روزگاری' اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور ملکی وسائل کے بیرون ممالک جنگوں میں اخراجات کے خلاف عوام کی جانب سے حکومتی پالیسیز کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاج شروع ہوگیاہے۔ 
موصولہ اطلاعات کے مطابق مظاہروں کی وجہ سے دارالحکومت میں ٹریفک اور کاروبار زندگی یکسر معطل ہوکر رہ گیا ہے۔
اور کئ پٹرول پمپس اور سرکاری عمارات کو نذر آتش کردیا گیا ہے۔ 
معلوم رہے کہ یہ احتجاج ایک ایسے وقت میں شروع ہوا ہے جب ملکی وانٹرنیشنل میڈیا میں ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کے ناقابل یقین حد تک مالی اثاثوں کی بازگشت جاری ہے۔

No comments:

Post a Comment