Friday, 8 May 2015

ایرانی کردستان میں حکومت کے خلاف پرتشدد مظاہرے شروع

ایرانی کردستان میں ایک لڑکی نے سرکاری افسر کی جانب سے مبینہ طور پر جنسی زیادتی سے بچنے کے لیے عمارت سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئی.

اس خبر کے منظر عام پر آتے ہی پورے کرد خطے میں آگ لگ گئی ہے. عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور بڑے پیمانے

 جلاؤ، گھیراؤ، تشدد اور گرفتاریاں جاری ہیں. 
خصوصا مہا آباد شہر میں حالات کافی کشیدہ ہیں. مظاہرین نے ایک ہوٹل کو آگ لگا دی ہے، 
پولیس کی فائرنگ سے ایک شہری کے مارے جانے اور درجنوں افراد کے زخمی اور گرفتار کیے جانے کی اطلاعات ہیں.

No comments:

Post a Comment