Tuesday, 26 May 2015

خطے میں ایرانی اسٹرٹیجک پالیسی تیزی سے ناکامی کی جانب بڑھ رہی ہے۔ الشرق الاوسط


مشہور عرب جریدے الشرق الاوسط نے شام اور خطے میں ایرانی پالیسی کو ناکامی سے دوچار قرار دیا ہے۔
تہران نے ایک ہفتہ کی قلیل مدت میں اپنے تین اعلی فوجی جرنیلوں کو دمشق روانہ کیا ہے۔
تاکہ بشار الاسد کے مضبوط کنٹرول کا تاثر دیا جاسکے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الشرق الاوسط میں طارق الحمید نامی کالم نگار کا ایک آرٹیکل "ایک ہفتہ میں تین ایرانی جرنیلوں کی دمشق آمد"کے عنوان سے شائع ہوا ہے۔۔
 رپورٹ میں کالم نگار نے لکھا کہ جنرل علی اکبر ولایتی سمیت تین اعلی فوجی جرنیلوں کی دمشق آمد اور بشار سے ملاقات درحقیقت مسلسل ناکامیوں سے دوچار بشار حکومت کو تسلی دینے کے مترادف ہے۔ 
جہاں بشار کی فوج پے درپے شکستوں کا سامنا کررہی ہے۔
الشرق الاوسط نے عراق اور یمن میں بھی ایرانی شکستوں کو خاصی تنقید کا نشانہ بنایا۔
اور بطور خاص اس امر کو مکرر ذکر کیا کہ سعودی واتحادی افواج خطے میں ایرانی افواج کے توسیع پسندانہ عزائم کو مسلسل ناکام بنا رہی ہیں۔
اور اسکے مقابلے میں ایرانی افواج محض زبانی جمع خرچ اور خطے کے ممالک کو دھمکانے تک محدود ہوکر رہ گئ ہے۔

No comments:

Post a Comment