Tuesday, 26 May 2015

سیستان میں ایرانشہر کے مضافاتی علاقے کریم آباد میں دو سنی نوجوانوں کی پولیس کے ہاتھوں شہادت کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی کی اطلاعات۔



گزشتہ شب ایک بار پھر سیستان کے شہر ایرانشہر میں پولیس کی جانب سے ایک گاڑی میں سوار دو سنی نوجوانوں پر شدید فائرنگ کی گئ۔
جسکے نتیجے میں دونوں جوان شہید ہوگئے۔واقعہ کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پیدا ہوگئ۔
اور عوام کی جانب سے آئے روز پولیس گردی کے خلاف مظاہرے اور جلاؤ گھیراؤ شروع ہوگیا۔
علاقے سے آمدہ اطلاعات کے مطابق جلاؤ گھیراؤ کے نتیجے میں سٹی ناظم کے موٹرکیڈ میں شامل تین گاڑیوں اور پولیس گاڑیوں کو خاکستر کردیا گیا اور سرکاری عمارات میں توڑ پھوڑ شروع کردی گئ ہے۔
اطلاعات کے مطابق احتجاج کا دائرہ دیگر شہروں تک وسیع ہوگیا ہے۔اور کئ شہروں میں عوام اور پولیس کے درمیان جھڑپوں اور اسکے نتیجے میں کئ اہلکاروں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب مقامی حکام کی جانب سے حسب عادت یہ مضحکہ خیز دعوی کیا گیا ہے کہ دونوں نوجوان تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ ایرانی میڈیا میں کشیدگی کی خبروں کو یکسر نظر انداز کردیا گیا ہے۔جوکہ میڈیا سنسرشپ پالیسی کا حصہ ہے۔

No comments:

Post a Comment