Monday, 12 September 2016

گزشتہ برس منی میں بھگدڑ کا واقعہ ایرانیوں کے سبب پیش آیا

" نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر "حج سیزن میں سال ہہ سال سے ایرانی نظام کے جرائم" کے نام سے ایک تاریخی متن جاری کیا ہے۔ 
متن میں تہران کی جانب سے اپنے حجاج کو حج سیزن کے دوران ہنگامہ آرائی پر اکسا کر ، فریضہ حج کو سیاست سے آلودہ کرنے کی مسلسل کوششوں کی بھی تفصیل بیان کی گئی ہے۔
مذکورہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس عیدالاضحی کے روز منی میں پیش آنے والے بھگدڑ کے واقعے کی منصوبہ بندی ممکنہ طور پر پہلے سے کی گئی تھی۔
یہ واقعہ جس کو سعودی پریس ایجنسی نے مشکوک قرار دیا ہے ، منی میں دو سڑکوں کے سنگم کے نزدیک پیش آیا۔ 
اس کا بنیادی سبب 300 ایرانی حاجیوں کا مخالف سمت میں واپس لوٹ جانا تھا۔
 اس کے ساتھ ایرانی پاسداران انقلاب کے متعدد ارکان کے مقامات مقدسہ پہنچنے کی بھی خبریں موصول ہوئیں جن کی آمد کا مقصد ان مقامات پر عدم استحکام پیدا کرنا اور سعودی عرب کو ملامت کا نشانہ بنانا تھا۔
سعودی پریس ایجنسی نے ان متعدد واقعات پر روشنی ڈالی ہے جن میں حج سیزن کے دوران سعودی عرب کو نشانہ بنایا گیا۔
 ان سازشوں کا آغاز خمینی کے دور میں ہوا تھا اور پھر ایران میں علی خامنہ ای کے ولایت سنبھالنے کے بعد بھی یہ سلسلہ جاری رہا۔

No comments:

Post a Comment