Monday 6 August 2018

امریکی پابندیوں سے ایران کے کون کون سے شعبے متاثر ہوں گے؟

آج پیر کے روز سے ایران پر امریکی پابندیوں کے پہلے مرحلے کا اطلاق ہو رہا ہے۔ پابندیوں کی دوسرے مرحلے کا اطلاق نومبر میں ہو گا۔
رواں برس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن کی ایرانی جوہری معاہدے سے علاحدگی کا اعلان کرتے ہوئے مذکورہ پابندیوں کے دوبارہ عائد کیے جانے کا فیصلہ کیا تھا۔
آج 6 اگست بروز پیر ایران پر جو امریکی پابندیاں نافذ ہونے جا رہی ہیں ان میں ڈالر خریدنے یا اپنے قبضے میں رکھنے پر پابندی، سونے اور دیگر قیمتی معدنیات کی تجارت پر پابندی، المونیم، گریفائٹ اور کوئلے جیسی معدنیات کی تجارت پر پابندی، ایرانی قرضوں کے ذرائع میں سرمایہ کاری پر پابندی اور ایرانی آٹوموبائل سیکٹر پر پابندی شامل ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے مطابق وہائٹ ہاؤس پیر کے روز ایک بیان میں ایران پر پابندیوں کی تفصیلات جاری کرے گا۔

No comments:

Post a Comment