Friday 22 June 2018

اپنی قوم پر مظالم اور دہشت گردی کی معاون ایرانی رجیم ’مُجرم‘ ہے: پومپیو

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے ایرانی رجیم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ’مجرم‘ قرار دیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹوئٹر‘ پر پوسٹ متعدد ٹویٹس میں امریکی وزیرخارجہ نے لکھا ہے کہ ایرانی رجیم اپنی قوم پرمظالم ڈھار رہی ہے۔ 
عوام پر غربت اور پسماندگی مسلط کی گئی جبکہ قومی وسائل کو دہشت گردی کی معاونت پر صرف کیا جا رہا ہے۔
ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ رواں سال جنوری میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران ایرانی رجیم نے 5000 شہریوں کو پابند سلاسل کیا۔ 30 خواتین کو حجاب کی مخالفت پر گرفتار کیا گیا جب کہ سیکڑوں صوفی درویشوں کوگرفتار کرکے پابند سلاسل کیا گیا۔
 صوبہ اھواز کے 400 باشندوں کو گرفتار اور اصفہان شہر کے 30کسانوں کو اپنے حقوق مانگنے کی پاداش میں جیلوں میں ڈالا گیا۔
ایک دوسری ٹویٹ میں امریکی وزیر خارجہ نے پاسداران انقلاب کی بیرون ملک سرگرم تنظیم’فیلق القدس‘ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی لکھا کہ ایرانی رجیم کرپٹ ہے جو قوم کے وسائل کو حزب اللہ اور حماس جیسی تنظیموں کی معاونت پر صرف کرتی ہے۔
 ایرانی عوام بھوک سے مررہے ہیں جب کہ ان کے وسائل کو بیرون ملک جنگوں پر صرف کیا جاتا ہے۔
مائیک پومپیو نے ایک دوسری ٹویٹ میں ایران میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی ایک تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی لکھا کہ ایران میں 30 فی صد نوجوان بے رزگار ہیں۔

No comments:

Post a Comment