Saturday, 14 April 2018

شام: القصیر میں حزب اللہ کے اڈے پر مغربی طاقتوں کا حملہ

امریکا نے ہفتہ کی صبح برطانیہ اور فرانس کے ساتھ مل کر شامی حکومت کے ٹھکانوں پر حملے کیے۔ اس دوران شام کے علاقے القُصیر میں لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے ایک مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
 یہ بات انسداد دہشت گردی کے شعبے کے امریکی محقق چارلس لیسٹر نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتائی۔
لیسٹر نے اپنی ٹوئیٹ میں بتایا کہ حملے میں القصیر میں حزب اللہ کے ایک مرکزی عسکری اڈے کو نشانہ بنایا گیا جو شام لبنان سرحد کے انتہائی نزدیک واقع ہے۔ لیسٹر کے مطابق یہ ایک اہم پیش رفت ہونے کے علاوہ غالبا حزب اللہ ملیشیا پر پہلی امریکی ضرب اور ایران کے لیے ایک بھرپور پیغام ہے۔
یاد رہے کہ حزب اللہ ملیشیا نے لبنان کی سرحد کے ساتھ واقع شام کے علاقے القصیر میں شامی اپوزیشن کے خلاف لڑائی کی ذمے داری سنبھال کر علاقے پر قبضہ کر لیا تھا۔

No comments:

Post a Comment