Wednesday 31 October 2018

الجزائر:کتاب میلے میں ایرانی سیکشن بند کر دیا گیا صحابہ کرام کی گستاخی پر مبنی کتب رکھنے کا الزام

افریقی ملک الجزائر میں منعقدہ عالمی کتاب میلےمیں ایرانی سیکشن بند کردیا گیا ہے۔ کتاب میلے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایرانی سیکشن بند کرنے کی وجہ متنازع کتابوں اور لٹریچر کی موجودگی ہے۔
 ایرانی سیکشن میں ایسی کتابیں رکھی گئی تھیں جن میں صحابہ کرام کی شام میں گستاخی کی گئی ہے
العربیہ ڈاٹ نیٹ‌کے مطابق بین الاقوامی نوعیت کے اس کتاب میلے میں ایرانی سیکشن جسے "عالمی فورم برائے آل بیت" کا نام دیا گیا تھا کتاب میلے کے قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی اور متنازع کتابیں فروخت کرنے پر بند کیا گیا ہے۔
الجزائرکی وزارت ثقافت کے ایک عہدیدار جمال فوگالی نے کہا کہ کتاب میلے میں ایرانی سیکشن اس لیے بند کیا گیا کیوں اس میں کسٹمز حکام کی طرف سے ممنوعہ عنوانات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میلے میں مختص ایرانی شاخ میں شیعہ نظریات کے فروغ کے حوالے سے ایسی کتابیں شامل کی گئی تھیں جو دوسرے مکاتب فکرکے لیے قابل قبول نہیں۔
 ایران نے کتاب میلے سے فائدہ اٹھا کر الجزائر کے عوام میں نفرت کا زہرپھیلانے کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا۔
الجزائر میں عالمی کتاب میلے میں ایرانی سیکشن کی بندش کی ایک فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں حکام کو ایرانی ناشرین کو وہاں سے باہر نکالتے اور کتابوں کے اسٹال بند کراتے دکھایا گیا ہے۔
الجزائر میں عالمی کتاب میلے کا انعقاد رواں ہفتے کیاگیا ہے۔
 یہ اپنی نوعیت کا 23 واں عالمی کتاب میلہ ہے۔3 نومبر تک جاری رہنے والے اس میلے میں 47ممالک حصہ لے رہے ہیں۔

No comments:

Post a Comment