Monday, 30 January 2017

ایران میں چار افراد کو مجمع عام میں پھانسی

ایرانی رجیم نے سزائے موت کے سزا یافتہ چار افراد کو مشہد اور بندرعباس شہروں میں بھرے مجمع میں پھانسی کے گھاٹ اتاردیا۔ 
سزائیں پانے والوں کی عمریں 22 سے 26 سال کے درمیان تھیں اور ان پر ایران میں ملاؤں کی حکومت کی مخالفت کرنے کے الزامات عاید کیے تھے۔
قبل ازیں ہفتےکے روز شمالی ایران میں قائم ’راکان‘ جیل میں 26 اور 39 سال کے دو قیدیوں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ رواں سال جنوری کے اوائل سے اب تک 87 افراد کو ایران میں پھانسی دی گئی ہے۔ گذشتہ برس اس عرصے میں ایران میں ہونے والی پھانسی کی سزاؤں میں رواں سال 2.5 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ایرانی اپوزیشن کی جانب سےجاری کردہ ایک بیان میں قیدیوں کوپھانسی کی سزاؤں کی شدید مذمت کی ہے۔
 بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو خوف زدہ کرنے اور ریاستی رعب ودب دبہ بٹھانے کے لیے قیدیوں کو بھرے مجمع میں نہایت سفاکی کے ساتھ موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔

No comments:

Post a Comment