ایران کی طاقت ور فوج پاسداران انقلاب کی جانب سے شام کے جنگ زدہ شہر حلب میں اپنے تیرہ فوجی مشیروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مارے جانے والے فوجی حلب میں اسدی فوج کی عسکری امور میں رہ نمائی کی ذمہ داریاں ادا کر رہے تھے۔
خیال رہے کہ حلب کے جنوب مغربی علاقے خان طومان میں جمعہ کو شامی مزاحمتی تنظیموں نے گھمسان کی جنگ کے بعد قبضہ کرلیا تھا۔ اس لڑائی میں دسیوں افراد مارے گئے تھے۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’فارس‘ کے مطابق پاسداران انقلاب کے ایک ذمہ دار عہدیدار نے بتایا کہ حلب میں تازہ لڑائی میں ان کے 13 فوجی افسر اور جوان ہلاک جب کہ 21 زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ جمعہ کےروز جیش الفتح نامی شامی اپوزیشن گروپوں کے اتحاد نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے خان طومان سے اسدی فوج کو نکال باہر کیا ہے ۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ برائے عرب اور افریقی امور حسین امیر عبداللھیان نے ایک بیان میں بتایا کہ جمعہ کو حلب میں ہونے والی لڑائی میں ان کے کئی عسکری مشیر ہلاک ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تہران شام میں اپنے عسکری مشیروں کی تعداد میں اضافہ جاری رکھے گا۔

No comments:
Post a Comment